بسم الله الرحمن الرحيم

Wednesday, 12 April 2017

Allah ke Wastey...Walidin ke Qadar Janu Kamyabee Milegee: Urdu Written Article

 والدین کااحترام

 والدین کااحترام  

والدین کی موجودگی میں اپنے فون سے زیادہ نہ چمٹیئے انُ کی باتوں کو توجہ سے سنئیے۔  انُ کی رائے کو مقدم رکھئیے۔  انُ کی گفتگو میں شامل رہئیے۔  انُ کو عزّت سے دیکھئے۔ انُ کو ہمیشہ تعظیم دیجئیے۔ انُ کے ساتھ اچھی خبر شیئر کیجئے۔  ان کو بُری خبر بتانے سے پرہیز کیجئے۔  ان کے دوستوں کی اچھی باتیں کیجئے،ان سے محبت رکھئیے۔ 
 انُکی کی گئی اچھی کاموں کو اکثر یاد کرتے رہیں۔ 


انُ کی مکرر بات کو اسطرح سنئیے گویا پہلی بار سنُ رہا ہوں
 -ماضی کی تلخ یادوں کو ان ساتھ کبھی نہ کیجئے
 ان کی موجودگی میں بے حیائی کی گفتگوسے پرہیز کریں۔
 ان کے سامنے ادب سے بیٹھے۔ انُ کی رائے اور سوچ سے اختلاف نہ کیجئے۔
 دوران گفتگو انُکی بات کو مت کاٹئیے۔ انُ کی عمر اور رتبے کا احترام کیجئے۔ 
 انُ کے موجودگی میں اپنے بچّوں کو نہ ڈانٹئے نہ ماریں۔ 
 انُ کے حکم اور مشورے کو قبول کیجئے۔ 
 

انُ کی موجودگی میں صرف ان سے ہی راہنمائی لیجئے۔ 
 انُ کے سامنے اپنی آواز کو ہرگز اونچا نہ ہونے دیجئے۔ 
 انُ کے ساتھ چلتے ہوئے انُ سے آگے مت بڑھیئے۔
 ان سے پہلے کھانا شروع مت کیجئے۔ 
 انُ کے سامنے خود کو نمایاں مت کیجئے۔ 
 

ان کو بتائیے کےوہ آپکے لئے قیمتی اور قابلِ احترام ہیں۔
 بیٹھتے ہوئے اپنے پیر انُ کی طرف نہ کیجئے
 انُ کے ساتھ بداخلاقی سے بات مت کیجئے۔
 انُ کو ہمیشہ اپنی دعاؤں میں شامل رکھئیے۔
انُ کی موجودگی میں خود کو بوُر اور تھکا ہوا ظاہر نہ کیجئے۔
 انُ کی غلطیوں اور بھول پر کبھی مت مسکُرائیے۔


انُ کی زیارت برابر کرتے رہئیے۔ 
 انُ سے بات کرتے وقت بہترین الفاظ کا چناؤ کیجئیے۔
 انُ کو محبت بھرے ناموں سے پکاریے جو وہ پسند کرتے ہیں۔ 
 انُ کو ہر چیز پر مقدّم رکھئیے اور ترجیح دیجئے۔ والدین اس کرة ارض پر خزانہ ہیں۔
سوچئیے اس سے پہلے کے یہ خزانہ دفن ہو جائے۔
اپنے والدین کو عزّت دیجئیے جب تک وہ ہمارے پاس ہیں۔
 آئیے آج ہی اپنے قابلِ احترام و محبت والدین کے لئے ڈھیروں دعائیں کرتے ہیں۔
اللہ رب العزت ہمارے والدین ہمارے لیے جنت کا ذریعہ بنائے

Post a Comment