بسم الله الرحمن الرحيم

Monday, 10 April 2017

Allah waley Makhlooq ko Kaisay Allah ke Taraf Le Jathy thy....aik Emaan Afrooz Waqiya


ایک الله والے سے کسی نے اپنے مقدر کی شکایت کرتے ہوئے کہا: جو کام کرتا ہوں اُلٹا ، جو کام کرتاہوں اُلٹا ، میرے تو سارے کام ہی اُلٹےپڑتے ہیں 
اُنھوں نے پوچھا : مُہر دیکھی ہے ؟ کہنے لگا : جی !  پوچھا:  یہ بھی جانتے ہوکہ مہر پر لکھائی کیسے ہوتی ہے؟ کہنے لگا : مُہر پر اُلٹے الفاظ لکھے جاتے ہیں
 اُنھوں نے پوچھا: میاں جانتے ہو وہ سیدھے کیسے ہوتے ہیں؟ کہنے لگا : جب مہر

 کاغذ پر لگتی ہے تو الفاظ سیدھے ہوجاتے ہیں آپ نے فرمایا: جس طرح مُہر اپنا ماتھا کاغذ پر ٹیکتی ہے تو اُس کے اُلٹے الفاظ سیدھے ہوجاتے ہیں اِسی طرح تو بھی وضو کر کے مسجد جا اور اپنے مالک کے حضور ماتھا ٹیک ( سجدہ کر )       تیرے  بھی اُلٹے  کام  سیدھے  ہوجائیں گے،  سبحان الله 
 وہ کیسے  لوگ تھے  جو مخلوق  کوخالق کے  قریب  کرتے  تھے۔
(منقول)

Post a Comment