بسم الله الرحمن الرحيم

Wednesday, 12 April 2017

Mirror of Training How to Train Offspring ...? Article in Urdu

   Mazeed dekein urdu mai Article  اولاد کو پُر اعتماد بنائیے






 آئینہ تربیت   

==اولاد کو پُر اعتماد بنائیے ==

والدین اپنے بچوں کو کس طرح پُر اعتماد بنا سکتے ہیں
 بچے کی دلچسپیوں اور محسوسات کی قدر کریں، بچے کو توجہ سے سنیں، اسے وقت دیں، جن بچوں کو اہمیت دی جاتی ہے ان کی شخصیت میں اعتماد کا اضافہ ہوتا ہے اور جن بچوں کو نظر انداز کیا جاتا ہے وہ بچے اعتماد کی کمی کا شکار ہوتے ہیں۔
 بچے کو نئے لوگوں سے ملنے کے مواقع دیں، اپنے دوستوں اور رشتے داروں سے ملوانا اعتماد میں اضافہ کا باعث بنتا ہے۔
 بچے کو بتائیں کہ شرمیلا پن بے وقعت احساس ہے، آس پاس ایسی کوئی چیز نہیں جس سے اعتماد میں کمی آئے۔
 باہر کے ماحول میں گھلنے ملنے کے لیے بچے کے لیے کچھ اہداف مقرر کریں۔
مثلاً
1-
روزانہ ایک نئے فرد سے کم از کم ایک جملہ کہنا۔ 
22-
استاد صاحب سے روزانہ پڑھائی کے متعلق کم از کم دو سوال کرنا۔
 بچے پر اعتماد کی کمی کا لیبل لگانے سے گریز کریں ، اس سے اعتماد میں مزید کمی ہوگی، بچہ اعتماد میں کمی والی کیفیت تبدیل کرنے کی کوشش ترک کردے گا۔
 کسی ایسی جگہ ہر گز بچے کو نہ بھیجیں جہاں بچہ خوف محسوس کرے ، اعتماد میں اضافہ کے لیے تحفظ کا احساس انتہائی ضروری ہے۔
 بچے کے لیے مثال بنیں ، بچہ آپ کو کبھی بھی اعتماد کی کمی والی کیفیت میں نہ پائے ، بچہ جو دیکھتا ہے وہی کرتا ہے ۔
 بچے کو اپنے ماضی کے اعتماد والے ان تجربات سے آگاہ کریں جب کسی بھی فورم پر آپ نے کسی بھی طرح کے اعتماد کا اظہار کیا ہو۔
 بچے کو ہر گز دوسروں کے سامنے ڈانٹ ڈپٹ اور تنقید کا نشانہ نہ بنائیں ، اگر اصلاح کرنی ہوتو اکیلے میں پُر حکمت اور اصلاحی انداز میں کریں ، سب کے سامنے تحقیر کے باعث بچہ اعتماد کی کمی کا شکار ہو جاتا ہے۔
 بچے کے اعتماد میں تھوڑی سی بھی بہتری پر تعریف کریں، سب کو بتائیں اور ہو سکے تو انعام دیں۔
بچے کو رہنمائی دیں کہ جب کسی نئے بچے یا فرد سے ملتے ہیں تو کیا کہتے ہیں ، کس طرح مخاطب کرتے ہیں ، اکثر بچے اس وجہ سے بات نہیں کر پاتے کہ ان کو معلوم ہی نہیں ہوتا کہ اس وقت کیا کہنا چاہیے۔
 بچے کے کان آپ کے اور پورے گھرانے سے بار بار یہ سنیں کہ "ہمارا بچہ بہت با اعتماد ہے "، چاہے آپ کا بچہ فی الوقت اعتماد کی مطلوبہ منزل تک نہ بھی پہنچا ہو مگر یہ جملہ اس کو منزل تک پہنچانے میں مفید کردار ادا کرے گا ، بچہ اپنے لیے جو الفاظ بار بار سنتا ہے، اس پر یقین کرنے لگ جاتا ہے اور وہی بن جاتا ہے۔
 بچے کو بڑے لوگوں کی کہانیاں سنائیں ، بچے کو بتائیں کہ آپ نے بڑا انسان بننا ہے اور تمام بڑے اور عظیم لوگ پر اعتماد ہوتے ہیں ، پر اعتماد لوگ ہی کامیابی حاصل کرتے ہیں۔ 
نبی اکرم ﷺکی سیرت میں سے اعتماد پر مبنی واقعات سنائیں ۔
 اسکول سے تعاون مانگیے کہ آپ کے بچے کو مختلف مقابلہ جات میں شرکت کروائیں۔
 اللہ تعالیٰ سے بچے کی حقیقی کامیابی جو کہ آخرت کی کامیابی ہے کہ ساتھ ساتھ اس کے علم اور اعتماد میں اضافہ کے لیے بھی دعائیں مانگیں۔

                        www.islamiart.com

Post a Comment