بسم الله الرحمن الرحيم

Saturday, 8 April 2017

Muskurahat Aur Khubsorti Ajj kai Daur mai Khubsorat Nazar Ana..ye sab kooch Dekien Urdu mai Article

٭مسکراہٹ اور خوبصورتی٭

 

٭مسکراہٹ اور خوبصورتی٭

 آج کے دور میں خوبصورت نظر آنا ہر مرد و زن کا مسئلہ بن گیا ہے۔خواتین تو خواتین اب اس غرض کے لیے مردوں کے بیوٹی پالر بھی وجود میں آ رہے ہیں۔لوگ ان گنت پیسے خرچ کر کے،بہت سی مشقتیں جھیل کر اور نت نئے طریقے اختیار کر کے خوبصورت نظر آنے کی کوشش کرتے ہیں۔مگر اس (era) میں لوگ اللہ تعالیٰ کے اس عطیہ کو بھول جاتے ہیں جو تمام عظیم نعمتوں کی طرح مفت دستیاب ہے اور بغیر کسی مشقت کے انسان کو بے حد خوبصورت بنا سکتا ہے۔ یہ عظیم عطیہ الٰہی مسکراہٹ ہے۔


مسکراہٹ ایک بدصورت انسان کو بھی خوبصورت بنا دیتی ہے۔اس کا سبب یہ ہے کہ مسکراتا ہوا آدمی دیکھنے والے کے دل کو ایک خوشگوار احساس منتقل کرتا ہے۔وہ اس کو مہربانی اور محبت کے جذبوں کی لطافت منتقل کرتا ہے۔یہ احسا س اور یہ جذبات پتھر کو بھی پگھلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔چنانچہ مخاطب ایسے شخص کا گرویدہ ہو جاتا ہے۔جو اثر بولنے والے کی خوبصورتی کا مخاطب پر ہوتا ہے۔

2 comments :