بسم الله الرحمن الرحيم

Tuesday, 11 April 2017

What is envy and what does it means? Urdu Articles


حسد

حسد اللہ کی تقسیم پہ اعتراض کا نام ہے۔ بندہ کہتا ہے کہ فلاں آدمی کے پاس سے فلاں فلاں رتبہ، مقام، علم، شہرت، اثرورسوخ چلا جائے اور مجھے مل جائے۔
 بڑی ہی بُری بات ہے۔ ایسا شخص گویا کہ اللہ کی قدرت یہ اعتراض کرتا ہے کہ وہ اُسے تو دے سکتا ہے مجھے نہیں اور ان چیزوں کے حصول کی واحد صورت یہ ہے کہ اس شخص کے پاس سے چلی جائیں اور مجھے مل جائیں۔

 
حسد ہمیشہ اپنی ہی فیلڈ میں ہوتا ہے۔ ایک کمپیوٹر سائنٹسٹ کو دوسرے کمپیوٹر سائنٹسٹ سے، ایک بینکر کودوسرے بینکر سے اور ایک مولوی صاحب کو دوسرے مولوی صاحب سے


 
اگر آپ کی بیکری ہے اور کوئی آپ کو آکر بتائے کہ فلاں شخص کو یورپ میں فزکس کا نوبل پرائز ملا ہے تو بھلا آپ کی بلا سے۔ حسد تو تب رنگ لائے گا جب آپ کے سامنے ایک اور بیکری کھل جائے۔
 
حسد کے علاج کے لئے اللہ سے اُمید رکھنی چاہئیے۔ خوش گمانی رکھیں اور اللہ کی قدرت پہ بھروسہ رکھیں۔ جس شخص سے حسد ہو اس کے لئے نماز میں، رات کو اُٹھ اٹھ کر دعائیں مانگیں کہ اللہ اسے اور دے۔ ایسا کرنے سے نفس پہ چوٹ پڑتی ہے اور حسد کا جذبہ ہلکے ہلکے زائل ہو جاتا ہے۔
اللہ ہم سب کو حسد اور اس کے اثرات سے محفوظ فرمائے۔
آمین

1 comment :

  1. Nice article....keep it up dearest,nearest,and sweetest bro.....

    ReplyDelete